پنجاب کے تعلیم اداروں کے سربراہان کی تعیناتی سیاسی بنیادی پر کی جاتی ہے‘لاہور ہائیکورٹ کا4بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تبدیلی کا فیصلہ خوش آئندہ ہے‘پنجاب حکومت تعلیمی اداروں میں بھی اپنی سیاسی اجارہ داری قائم کیے ہوئے ہیں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کا تقریب سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے تعلیم اداروں کے سربراہان کی تعیناتی سیاسی بنیادی پر کی جاتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چار بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تبدیلی کوش آئندہ ہے۔پنجاب حکومت تعلیمی اداروں میں بھی اپنی سیاسی اجارہ داری قائم کیے ہوئے ہیں۔

مجاہد کامران جیسے شخص کے دور میں پنجاب یونیورسٹی کی کامیابیوں کا گراف مزید نیچے گیا ہے۔سرکاری کالجوں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔کے پی کے میں تعلیم ،صحت اور پولیس کے نظام میں مکمل تبدیلی آچکی ہے ۔وہ گزشتہ روز ایم ایم عالم روڈ پر واقع ہوٹل میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا عمران خان نے 2013کے انتخابات سے قبل جو خیبر پختوانخواہ کی عوام سے وعدے کیے ان کو پورا کررہے ہیں ۔

کے پی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت سہولیات میسر ہیں جبکہ ڈاکٹرز کی تنخواہیں پنجاب سے دو گناہ زیادہ ہیں ۔ان تین سالوں میں کے پی کے ڈاکٹرز ایک بار بھی سڑکوں پر نہیں نکلے جبکہ پنجاب میں آئے روز ڈاکٹرز کی ہڑتال پنجاب حکومت کی بیڈگڈگورننس کا واضع ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا آئندہ عام انتخابات میں پنجاب اور وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے ۔