پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال بیڈگورننس کی نشاندہی ہے‘ایم پی اے انعام اللہ نیاز ی کا وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے لٹناافسوسناک امر ہے‘شہری اپنے گھروں اور بازاروں میں بھی محفوظ نہیں

مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف کی پارٹی کارکنوں سے بات چیت

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال بیڈگورننس کی نشاندہی ہے حکومتی رکن اسمبلی انعام اللہ خان نیاز ی کا وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے لٹنا افسوسناک امر ہے جب حکومتی اراکین ڈاکوئوں سے محفوظ نہیں تو عام آدمی کا تو اللہ ہی حافظ ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ پنجا ب میں ڈاکو راج قائم ہے سرعام بازاروں میں تاجروں اور راہگیروں کا قتل عام ہورہا ہے چمنبہ ہائوس میں حکومتی ایم این اے کے کمرے میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیدار کا قتل حکومت کی گڈ گورننس کے چہرے پر سیاہ داغ ہے۔انہوںنے کہا کہ شہری اپنے گھروں اور بازاروں میں بھی محفوظ نہیں جبکہ پولیس حکومتی عہدیداروں کے پروٹوکول میں مصروف ہے پولیس اہلکاروں کو ان کی اصل ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے تاکہ وہ شہریوں کی حفاظت کرسکیں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کے لیے حکومت موثر اقدامات کرے کیونکہ جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائید ہوتی ہے۔انہیں لاوارث ،بے یارومددگار اور ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔

متعلقہ عنوان :