ایوان وزیر اعلی کے سامنے ڈاکوئوں کے ناکے گڈگورنس کا پول کھولنے کیلئے کافی ہیں‘ ایوان وزیر اعلی اور گورنر ہائو س کے سامنے ڈکیتیاںتو کسی دور میں نہیں ہوئیں ‘ اراکین اسمبلی کا دن دیہاڑے لٹ جانا حکومتی کارکردگی ظاہر کرتا ہے

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کا بیان

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ایوان وزیر اعلی کے سامنے ڈاکوئوں کے ناکے گڈگورنس کا پول کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ ایوان وزیر اعلی اور گورنر ہائو س کے سامنے ڈکیتیاںتو کسی دور میں نہیں ہوئیں ۔ اراکین اسمبلی کا دن دیہاڑے لٹ جانا حکومتی کارکردگی ظاہر کرتا ہے ۔

لاہور میں روزانہ ان گنت وارداتیں حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ۔ مسلم لیگ ن کے دور میں انسانی حقوق کی دھجیاںاڑا دی گئیں۔ انسانی حقوق کا تحفظ کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ۔ پاکستان انسانی بہبود پر وسائل خرچ کرنے کے حوالے سے ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس کے مطابق 138نمبر سے 147 پر چلا گیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں کے اخراجات شاہانہ ہیں ، وہ شاہی طرز پر زندگی بسر کرتے ہیںلیکن انسافی فلاح وبہود پر حکومت توجہ نہیں دیتی ۔

(جاری ہے)

پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جو انسانی بہبود پرجی ڈی پی کا سب سے کم 0.9 فی صد خرچ کرتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں انڈیا 1.4فی صد،سری لنکا 2.6 فی صد،نیپال 2.3فی صد خرچ کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ روز انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات رونماہوتے ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔ انسانیت کی تذلیل پر کسی کو احساس نہیں ہوتا ہر کوئی اپنی مفادات کے تحفظ کرنے میں مصروف ہے ۔