اللہ تعالیٰ کی ذات اور قبروحشر پر پختہ یقین ہی ہماری قوم کو ’کرپشن کی لعنت‘ سے چھٹکارا دلا سکتا ہے دوسروں کی پریشانی اور نقصان پر خود کو تکلیف میں محسوس کرنا اور دوسروں کی خوشیوں پر اظہار مسرت کرنا ایماندار لوگوں کی نشانی ہے

پیر آف گھمکول شریف المعروف زندہ پیر کو ہاٹ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) پیر آف گھمکول شریف المعروف زندہ پیر کو ہاٹ کے سجادہ نشین سید حبیب اللہ شاہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور قبروحشر پر پختہ یقین ہی ہماری قوم کو ’کرپشن کی لعنت‘ سے چھٹکارا دلا سکتا ہے دوسروں کی پریشانی اور نقصان پر خود کو تکلیف میں محسوس کرنا اور دوسروں کی خوشیوں پر اظہار مسرت کرنا ایماندار لوگوں کی نشانی ہے اسلامی ممالک کے حکمران قوانین کو اسلامی بنا کر معاشرے کو بہترین بنا سکتے ہیں وہ گز شتہ روز فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے اپنی گفتگو میں مسلمانوں کے اخلاق وکردار اور معاشرے کی اصلاح کیلئے بیانات اور احکامات کو سننے کے ساتھ ساتھ ان پر مکمل عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا پیر آف گھمکول شریف کی آمد پر لوگوں کی بڑی تعداد ان کی زیارت کیلئے اکٹھی ہوگئی جس سے کچھ دیر کیلئے ٹریفک میں خلل پڑا۔

متعلقہ عنوان :