سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے لائل پور کی 112 ویں سالگرہ کے موقع پر نایاب اور تاریخی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کرنا ایک شاندار کارنامہ ہے

جو قومیں اپنے ماضی کو یاد رکھتی ہیں وہی قومیں ترقی کی منازل درست سمت میں طے کرتی ہیں صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو کی میڈ یا سے گفتگو

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے لائل پور کی 112 ویں سالگرہ کے موقع پر نایاب اور تاریخی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کرنا ایک شاندار کارنامہ ہے جو قومیں اپنے ماضی کو یاد رکھتی ہیں وہی قومیں ترقی کی منازل درست سمت میں طے کرتی ہیں تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک آگاہی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی معلومات عامہ میں اضافہ کے لیے بھی احسن کارنامہ سرانجام دیا ہے جوقابل ستائش ہے چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے اس موقع پر کہا کہ لائل پور کی تاریخ اورثقافت کی حفاظت کے لیے یہ دوروزہ نمائش لگائی گئی جس میں انگریز راج سے لے کر آج تک ہونے والی تمام ترقی اوراس کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کو تصاویر کی زبان میں شہریوں کے سامنے پیش کیا گیا جس سے ہر فرد مستفید ہو ا اور شہریوں کے دلوں میں اپنے شہر اور اس کی تاریخ سے محبت میں خاطرخواہ اضافہ ہوا دور حاضر کی یہ اہم ترین ضرورت ہے کہ ہم اپنے ورثہ کو محفوظ بنائیںزرعی یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے دوروزہ تاریخی تصاویر کی نمائش لگائی گئی جس میں شہریوں کے بڑی تعداد کے ساتھ سٹوڈنٹس بھی اس نمائش سے بھر پور لطف اندوز ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے لگائی جانے والی اس نمائش میں لائل پور سے فیصل آباد تک کے سفر کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا جس میں جڑانوالہ سے لے کر تاندانوالہ اور شہر میں موجود تمام اہم شخصیات ، عبادت گاہوں اور مثالی عمارتوں کے علاوہ دیگر اشیاء کی نایاب تصاویر پیش کی گئیں ان تاریخی اشیاء میں گردوارہ، سردار بھگت سنگھ، گھوڑ ا ٹرین کے علاوہ گھنٹہ گھر سمیت دیگر تمام اہم یادگاروں کی تصویر ی جھلکیاں پیش کی گئیں

متعلقہ عنوان :