وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی (کل) چناب نگر میں 132 میگا واٹ گریڈ سٹیشن کا افتتاح کریں گے

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:54

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میاں سلمان عمیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کل چنیوٹ آئیں گے۔وہ چنیوٹ کے علاقہ چناب نگر میں 132 میگا واٹ گریڈ سٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

میاں سلمان عمیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے دور حکومت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کر دے گی اور اسی سلسلہ میں عابد شیر علی دن رات اپنے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔مخالف جماعتیں ان کی کارکردگی سے خوف زدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد عابد شیر علی کا فیصل آباد روڈ سے استقبال کرتے ہوئے گرڈ سٹیشن تک لے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :