پشاور ہائی کورٹ کا ہزارہ چیمبر کا نام ووٹر لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ حق کی فتح ہے ، مخالفین کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے ،عدالتی فیصلے نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کی پری پول رگنگ کا پول کھول دیا ہے،میاں زاہدحسین ،عبدالرحیم جانو

مخالفین سمجھ رہے ہیں انتخابات میں ٹی ڈیپ کے ملازمین ووٹ ڈالیں گے اس لئے کامیابی کے جھوٹے دعوے کیے جارہے ہیں،سینیٹر حاجی غلام علی،مرزا عبدالرحمن،ریاض خٹک

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنما میا ںزاہد حسین،ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امید وار عبدالرحیم جانو،سیکریٹری جنرل سینیٹرحاجی غلام علی،کیپیٹل ریجن کے چیئر مین مرزا عبدالرحمناور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ریاض خٹک نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ہزارہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بغیر لائسنس کے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں ووٹر لسٹ میں شامل کرنے اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے نائب صدارت کے امیدوار جہانزیب خان کو الیکشن کیلیئے نااہل قرار دینے کے فیصلے کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے ۔

عدالتی فیصلے نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کی پری پول رگنگ کا پول کھول دیا ہے اور اب فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس کمیونٹی بھی ان کو گھر کا راستہ دکھائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمد ریاض خٹک نے ایف پی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل اور جانبدار الیکشن کمیشن کی جانب سے بغیر ہزارہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوایف پی سی سی آئی کے انتخابات کیلئے ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی تھی ۔

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور طرفین کا موقف سننے کے بعد ہزارہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کا نام ووٹر لسٹ سے نکالنے اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے نائب صدراتی امیدوار جہانزیب خان کو الیکشن کیلیے نااہل قرار دے دیا ہے ۔بزنس مین پینل کے سینئروائس چیئرمین میاں زاہدحسین، سیکرٹری جنرل سینیٹر حاجی غلام علی ، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ریاض خٹک،پنجاب ریجن کے چیئرمین میاں انجم نثار، سندھ ریجن کے چیئرمین ذکریاعثمان اورثاقب فیاض مگوں نے پشاور ہائی کورٹ کے مذکورہ فیصلے پر ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کی جعلسازی کا پول کھول دیا ہے ۔

مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے بزنس کمیونٹی کا مینڈیٹ چوری کرنا چاہتے ہیں لیکن اس مرتبہ ملک بھر کے تاجر و صنعتکار چوکنّے ہیں اور مفاد پرست عناصر کی ہر سازش ناکام بنانے کیلیے تیار ہیں ۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤںنے کہا کہ مخالفین سمجھ رہے ہیں کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں ٹی ڈیپ کے ملازمین ووٹ ڈالیں گے اسلیے اپنی کامیابی کے جھوٹے دعوے کیئے جارہے ہیں ۔

اصل حقیقت یہ ہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے اور اس کے ساتھ جو لوگ وابستہ ہیں وہ بھی سی ای او ٹی ڈیپ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد اس کا ساتھ چھوڑ جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ مخالفین کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران غیر شائستہ بیان بازی کی جارہی ہے اور وہ ذاتیات پر اتر آئے ہیں ۔دو سال سے فیڈریشن میں برسراقتدار گروپ کو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینا چاہیے تھا لیکن انہوںنے ان دو سالوں کے دوران ایسا کچھ بھی نہیں کیا جسے وہ بزنس کمیونٹی کے سامنے رکھ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :