عمران کی سیاست کو سورج انکی غیر جمہور حرکتوں کی وجہ سے غروب ہونیوالا ہے‘ ملک محمد سعید

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:50

عمران کی سیاست کو سورج انکی غیر جمہور حرکتوں کی وجہ سے غروب ہونیوالا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)مسلم لیگ پنجاب(فنکشنل) کے نائب صدر ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے قوم کے دشمن ہیں،عمران کی سیاست کو سورج ان کی غیر جمہور حرکتوں کی وجہ سے غروب ہونے والا ہے،نواز حکومت کو پانچ سال ہر صورت پورے کرنے چاہیے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا جواز فائرنگ کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز خاتون رہنما نایاب سعید کے ہمراہ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے مزید کہاملکی خود مختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں ملکی سالمیت و خود مختاری کو نقصان پہنچانے اور شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایک طرف پاکستان حالت جنگ میں ہے اور دشمن حملے کررہا ہے جبکہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اور عوام کو ریاست کے خلاف ورغلا رہے ہیں۔