سندھی میڈیا کی جانب سے 4دسمبر پر ثقافتی دن منانے کے حوالے سے تیاریاں روز و شور سے جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) سندھی میڈیا کی جانب سے 4دسمبر پر ثقافتی دن منانے کے حوالے سے تیاریاں روز و شور سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں نیو لاڑکانہ سوسائٹی کے زیر میزبانی شہر کے دودائی روڈ پر مچ کچھری کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ کے نامور گلوکاروں منظور سخیرانی، نادر لاشاری، الطاف سموں اور دیگر نے مختلف گیت پیش کرتے ہوئے محفل کو چار چاند لگادیئے جس پر شرکا نے زبردست رقص کرتے ہوئے خود محذوذ ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میزبانوں گلفام سانگی اور دیگر نے کہا کہ سندھ ہزاروں سال پرانی تہذیب رکھنے والی قوم ہے اور ہمیں اپنی ثقافت سے بے حد پیار ہے ہم اس دن کو جوش اور جذبے سے منائیں گے۔ دوسری جانب لاڑکانہ مشاورتی کونسل کی جانب سے اجرک اور ٹوپی پہنانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مامو رمضان، قادربخش کمانگر، سجاد لولائی، وکیل عبدالرحمٰن بھٹو، میڈم بلقیس چانڈیو اور دیگر نے کہا کہ سندھی ثقافت ہماری شان اور مان ہے یہ دن ہم عید کی طرح منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زبان اور ثقافت سے قومیں پہنچانے جاتے ہیں جس کے لیے ہماری شناخت سندھی ثقافت ہے۔ اس موقع پر آئے ہوئے مہمانوں کو ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کرتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔