ْکشمیر کی تحریک آزادی کو نظر انداز کرنا، شہداء کے خون سے غداری ہے،ڈاکٹرمزمل اقبال ہاشمی

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) جماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو نظر انداز کرنا، شہداء کے خون سے غداری ہے۔ مضبوط کشمیر پالیسی کی بنیاد پر ہی بھارتی فوج کے ظلم و جبر کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔ نریندر مودی کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی، ان کی سوچ کا بخوبی اظہار کرتی ہے۔

حکومت، میڈیا اور سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں کی تحریک کو نظر انداز نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد دلی دہلی کالونی میں جمعے کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ تشدد کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کو جھکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

قید و بند کی صعوبتوں سے حریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مفادات کے حصول کے لیے خطے کو ہولناک آگ میں دھکیل رکھا ہے۔ پانی بند کرنے کی دھمکیاں اسی کا تسلسل ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات کا اسی انداز میں جواب دیا جائے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی نسبت سے استوار ہے۔ مظلوم کشمیر پاکستان کی خاطر ہی قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ ان کی جدوجہد آزادی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :