مسلمان ملکوں میں سیرت رسول ﷺ کے مطابق پالیسیاں ترتیب دی جائیں‘ جماعت اہلحدیث پاکستان

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران اغیارکے سیاسی و معاشی نظاموں کو بنیاد بنا کر انقلاب برپا کرنے کے خیالات چھوڑ دیں اور اسلامی نظام سمجھنے کی کوشش کریں، توحید اسلام کی بنیاد ہے، حقیقت یہ ہے کہ ہم نے سیاسی و معاشی ڈھانچوں کو توحید سے وابستہ کرنے کی کوشش نہیں کی، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان ایک امت بن جائیں اور مسلمان ملکوں میں سیرت رسول ﷺ کے مطابق پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز جمعہ کے بعد علماء سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہاکہ امریکہ میں اس وقت نسلی فسادات کا خطرہ ہے۔امریکی خود کو بڑے متمدن اور علم وفہم والے کہلواتے تھے ڈونلڈ ٹرمپ نے جس طرح اسلام دشمنی میں انتہاپسند ی پھیلا کر ووٹ حاصل کئے اس سے ان کے نام نہاد لبرل ازم اور سیکولرازم کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے ۔ امریکیوں نے خود ووٹ دیکر ٹرمپ کو کامیاب کروایا لیکن اب ان کی اپنی ریاستیں علیحدگی کے مطالبے کر رہی ہیں اور کالوں، گوروں کے مابین جھگڑے کھڑے ہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :