ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں597چھاپے، گرانفروشی پر59,500روپے جرمانہ عائد،69 افراد گرفتار

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی597مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر11دکانداروں کے چالان کیے جبکہ59,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،38افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر69افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی10افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :