ا ید ھی فاؤنڈیشن لاہور کی ماہ نومبر2016ء کی کارکردگی رپورٹ جاری

5995مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایاگیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:46

ا ید ھی فاؤنڈیشن لاہور کی ماہ نومبر2016ء کی کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ایدھی ترجمان کے مطابق ماہ نومبر2016ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والی76افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والے 147افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

جبکہ4920 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوںاور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا1075 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

29لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے میتوں کو ایدھی سرد خانے میں رکھا گیا اوراید ھی غسل خانیمیں29میتوں کو غسل ، کفن کے بعدمیانی صاحب قبرستان میں دفن کیا گیا۔بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والی266افراد میں سے 145کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ اید ھی فری ڈسپنسری کے تحت93516مریضوں کوطبی امداد/ادویات فراہم کی گئیں۔ ایدھی فری لنگر کے تحت 10797 افراد کوایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :