لاہور میں چوروں اور ڈاکوئوں کا راج ہے، حکمرانوں کا اپنا ہی ایم پی اے لٹ گیا، شہریوں پر خوف کی فضا طاری ہے ‘ سیدصمصام علی بخاری

پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ،(ن) لیگ اپنے درباریوں کہنے پر سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہے ‘ رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:46

لاہور میں چوروں اور ڈاکوئوں کا راج ہے، حکمرانوں کا اپنا ہی ایم پی اے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ لاہور جیسے شہر میں حکمرانوں کا اپنا ہی ایم پی اے دن دیہاڑے ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹ گیا، ایم پی اے کے لٹنے سے حکمرانوں کے گڈگورننس کے دعوے جھوٹے نکلے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں چوروں اور ڈاکوئوں کا راج ہے ، شہری اپنی قیمتوںچیزوں ، موٹرسائیکلوں ، گاڑیوں ، زیورات اور گھریلوں سامان سے محروم ہو رہے ہیں ،لاہور شہرمیں جرائم میں بے حداضافہ ہو چکا ہے ، پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، پولیس چوروں اور ڈاکوئوں کو پکڑنے میں ناکام نظر آرہی ہے ،وزیراعلیٰ صرف نعرے اور بھڑکیں لگاتے ہیں لیکن گرائونڈ میں کوئی کام نظر نہیں آ رہا ،(ن) لیگ اپنے درباریوں کہنے پر سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہی ہے دوسری طرف حکمرانوں کی عیاشیوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہو رہی ،سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف کو جب بھی موقع ملا عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا اور کرپشن مین ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔ اوکاڑہ سے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے جیتنے والی خواتین ارم شہزادی اور مہمونہ شریف کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہاکہ آئندہ الیکشن میں اوکاڑہ سے تحریک انصا ف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے کہاکہ عوام (ن) لیگ کی پالیسیوں سے سخت مایوس ہو چکے ہیں اور سارا بجٹ لاہور پر خرچ کیا جارہا ہے ،(ن) لیگ کی حکومت کی ترجیح میں ایجوکیشن اور تعلیم نہیں بلکہ سڑکیں اور پل ہیں،پنجاب میں جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ،عوا م چوروںاور ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیںاور ان کاکوئی پرسان حال نہیں۔

سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ(ن) لیگ کی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کو مسترد کرتے ہیںحکومتی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میںاضافے کو فوری واپس لے ،پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ، مہنگائی اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافے نے پنجاب حکومت کی تبدیلی کے دعوے کی کلی کھول دی، انہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان مذاق بن کر رہ گیا ہے ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد حکومت نے عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے دیا ہے ، بچے بغیر ناشتے کے سکولوں میں جانے پر مجبور ہوگئے ہیں، جبکہ (ن) لیگ کے تنخواہ دار درباری سب اچھے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :