یوم تاسیس تقریبات ، کارکن بلاول کیساتھ سیلفی لینے کے بخار میں مبتلا

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات میں آنے والے کارکن پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کیساتھ ایک سیلفی لینے کے لئے دھکم پیل کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

یوم تاسیس کے سلسلہ میں بلاول ہائوس میں تیس نومبر سے تقریبات جاری ہیں اور جب بھی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو پنڈال میں پہنچتے ہیں تو کارکن سیلفی لینے کیلئے دھکم پیل شروع کر دیتے ہیں ۔ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے ورکرز کنونشن میں بھی کارکن بلاول بھٹو کیساتھ سیلفی لینے کے لئے ایک دوسرے کو پیچھے دھکیلتے رہے جبکہ بلاول بھٹو کی سکیورٹی شدید پریشان دکھائی دی ۔گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور میں جنوبی پنجاب کے ورکرز کنونشن میں سردار لطیف کھوسہ نے کارکنوں کیساتھ مل کر لڈی بھی ڈالی ۔