امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی پاکستانی فل برائٹ اور ہمفرے پروگراموں کے شرکاء کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد
جمعہ 2 دسمبر 2016 17:46
(جاری ہے)
فلبرائٹ اور ہیوبرٹ ہمفرے فیلو شپ پروگراموں کے تقریباً 250 پاکستانی المنائی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی جس کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا تھا کہ وہ قانون اور صحت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملکی ترقی میں کیسے کردار ادا کر سکتا ہے۔
فلبرائٹ پروگرام کے ذریعے پاکستانی طلبہ و طالبات امریکہ میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہمفرے پروگرام کے ذریعے مڈ کیریئر پیشہ ور ماہرین ایک سالہ نان ڈگری گریجویٹ سطح کی تعلیم امریکہ میں حاصل کرتے ہیں۔ یو ایس ایجوکیشنل فائونڈیشن پاکستان (یو ایس ای ایف پی) پاکستان میں امریکی حکومت کی جانب سے ان دونوں پروگراموں کو چلاتی ہے۔ یو ایس ای ایف پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریٹا اختر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اہلیت و قابلیت پر مبنی پاکستان فل برائٹ پروگرام اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل تمام تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے کہ وہ دیرپا ترقی اور کامیابی کے لئے موزوں ڈگری پروگرام کے ذریعے درکار مہارتیں اور علم حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے اس سال کی کانفرنس کا موضوع ’’تبدیلی کے علمبردار‘‘ ہے۔ کانفرنس میں تعلیمی پروگراموں کے شرکاء نے مختلف شعبوں میں درپیش مسائل کی جدت پر مبنی حل دوسروں تک پہنچانے کے حوالے سے اپنے عزم و ارادے کا اظہار کیا۔ یو ایس ای ایف پی کو ان المنائی نیٹ ورک بنانے پر فخر ہے جن کے پاس پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے حوالے سے لیڈر بننے کا عزم اور صلاحیتیں موجود ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.