پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دار پاکستان ہے ،بھارت کا الزام

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کیوں ہے اسلام آباد خوداحتسابی کرے،جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہم نے شروع دن سے ہی نیک نیتی سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوششیں کیں لیکن اسکے بعد پاکستان کی جانب سے پٹھانکوٹ یا اڑی حملے کی صورت میں جواب ملا ،بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلیکی تقریب سے خطاب میں ہرزہ سرائی

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:33

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کیوں ہے اسلام آباد خوداحتسابی کرے،جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہم نے شروع دن سے ہی نیک نیتی سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوششیں کیں لیکن اسکے بعد پاکستان کی جانب سے پٹھانکوٹ یا اڑی حملے کی صورت میں جواب ملا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوبھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہاکہ یہ ایک سنگین صورتحال ہے جب سے حکومت آئی ہے ہم نے شروع دن سے ہی نیک نیتی سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے ایک کے بعد ایک قدم اٹھایا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے کئی اقدامات اٹھائے جن میں کئی غیر روایتی اقدمات بھی شامل ہیں لیکن اسکے بعد پاکستان کی جانب سے پٹھانکوٹ یا اڑی حملے کی صورت میں جواب ملا۔