Live Updates

عمران خان اورسراج الحق کے سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا انکشاف

،عمرا ن خان نے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر 43 مرتبہ کیا، اس حوالے سے ہیلی کاپٹر کے فیول اور مرمت کی مد میں 17کروڑ 95لاکھ کے اخراجات آئے جس سے سرکاری خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا،ٹی وی رپورٹ

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:33

عمران خان اورسراج الحق کے سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان اوران کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کے سرکاری وسائل کے غلط اور سرکاری ہیلی کاپٹرکے بے دریغ استعمال کا انکشاف ،عمرا ن خان نے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر 43 مرتبہ کیا، اس حوالے سے ہیلی کاپٹر کے فیول اور مرمت کی مد میں 17کروڑ 95لاکھ کے اخراجات آئے جس سے سرکاری خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسروں کو سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا طعنہ دینے والوں نے خود اصول، قونین وضوابط کی دھجیاں بکھیر دیں اور ان کے قول و فعل میں تضاد واضح طورپرسامنے آگیا ۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو اپنے ذاتی مقاصد اور دوروں کے استعمال کیااور اس حوالے سے تفصیلات میڈیا کے سامنے آئی ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبے میں حکومت بنانے سے اب تک عمران خان نے 43 مرتبہ اور ان کے حکومتی اتحادی سینیٹر سراج الحق نی1بارسرکاری ہیلی کاپٹر پر سفر کیا او ر اس سلسلے میں وسائل کاغلط استعمال کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاکہ عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر میں بنی گالہ سے نوشہرہ اورر خیبرپختونخوا کے دوسرے علاقوں کا سفر کیا۔فیول اخراجات اور ہیلی کاپٹر کی مرمت کے اوپر 17کروڑ 95لاکھ کے اخراجات آئے ہیں جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے ۔واضح رہے کہ عمران خان وفاقی حکومت اور اس سے پہلے والی حکومتوں پر ہمیشہ سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا الزام عاید کرتے ہیں ۔(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :