حکومتی رویہ سے تنگ آچکا ،مطالبات منظور نہ ہوئے تو 27دسمبر سے ’’گو نوازگو ‘‘ہوگا ‘بلاول بھٹو

’گونثار گو ‘‘ کا نعرہ تخت لاہور سے اٹھ رہا ہے، انکو مان لینا چاہیے ،وہ نیشنل ایکشن پلان پر عملد درآمد میں ناکام ہو چکے ہیں ‘چوہدری نثار تو کالعدم تنظیموں سے لڑ نے اور انکے خلاف بولنے کیلئے بھی تیار نہیں ‘پوری قوم نے نیشنل ایکشن پلان کی حالت دیکھ لی ہے ‘میٹرو ہم بھی چاہتے ہیں مگر سب سے پہلے اس قوم کو پانی‘ صحت ‘تعلیم اور دووقت کی روٹی اور کپڑ امکان چاہیے ‘پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید آج بھی زندہ ہیں‘جب بھی ہم جیئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہیں تو یہ نعرہ تخت لاہور کو ڈراتا ہے پیپلزپارٹی کے چیئر مین کابلاول ہائوس میں جنوبی پنجاب کے کارکنوں سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومتی رویہ سے تنگ آچکا ہوں مطالبات منظور نہ ہوئے تو 27دسمبر سے ’’گو نوازگو ‘‘ہوگا ‘‘’گونثار گو ‘‘ کا نعرہ تخت لاہور سے اٹھ رہا ہے انکو مان لینا چاہیے وہ نیشنل ایکشن پلان پر عملد درآمد میں ناکام ہو چکے ہیں ‘چوہدری نثار تو کالعدم تنظیموں سے لڑ نے اور انکے خلاف بولنے کیلئے بھی تیار نہیں ‘پوری قوم نے نیشنل ایکشن پلان کی حالت دیکھ لی ہے ‘میٹرو ہم بھی چاہتے ہیں مگر سب سے پہلے اس قوم کو پانی‘ صحت ‘تعلیم اور دووقت کی روٹی اور کپڑ امکان چاہیے ‘پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید آج بھی زندہ ہیں ۔

وہ جمعہ کو بلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی ‘فریال تالپور ‘بختاور بھٹو ‘سردار لطیف خان کھوسہ ‘جنوبی پنجاب کے صدر مخدو م احمد محمود سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے اور پیپلزپارٹی کے 49یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا اس موقعہ پر اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بھی ہم جیئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہیں تو یہ نعرہ تخت لاہور کو ڈراتا ہے اور نیشنل ایکشن پلان کیساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اور جھنگ میں ہونیوالا ضمنی انتخاب بھی سامنے کے سامنے ہیں میں حکومت کے رویہ سے تنگ آچکا ہوں اس لیے ‘‘گو نثار گو ‘‘کا نعرہ لگاتاہوںنیشنل ایکشن پلان (ن) لیگ کانام ایکشن پلان بن چکا ہے اور چوہدری نثار علی کو تسلیم کر نا پڑ یگا وہ نیشنل ایکشن پلان پر ناکام ہو چکے ہیں ہم نے پار لیمانی کی سیکورٹی کمیٹی کی بحال کا اس لیے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا احتساب کر سکے مگر حکومت نے ہمارا مطالبہ نہیں یہ دہشت گرد ہمارے بچوں کو اے پی ایس میں نشانہ بناتے ہیں بے گناہوں کو قتل کر رہے مگر اسکے باوجود چوہدری نثار ان سے لڑ نے اور انکے خلاف بات کر نے کو تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کا چوہدری اعتزاز احسن کی جمع سے تیار کیے جانیوالے اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ پانامہ انکوائری کمیشن بل منظور کر یں اور ملک میں کسی کو وزیر خارجہ بنایاجائے اور سی پیک منصوبے پر تمام صوبوں میں ایک جیسا کام ہونا چاہے مگر نوازشر یف حکومت وزیر خارجہ لگانے سمیت ہمارا کوئی مطالبہ نہیں مان رہی ہے اس لیے میں کہتاہوں کہ اگر 27دسمبر تک حکومت نے ہمارے ان مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو پھر’’گونواز گو ‘‘ ہی ہوگا ۔