پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کردار اداکرنا ہو گا،حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہی ہے ‘ آئندہ سال صحافیوں کے تحفظ کا بل ایوان میں پیش کیا جائیگا ‘ پریس کونسل آف پاکستان کو بھی فعال ادارہ بنائیں گے ‘ آزاد میڈیا ‘ سول سوسائٹی کی عکاسی کرتا ہے ‘ اداروں کو مستحکم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ‘وزیراعظم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں‘آزادی صحافت میں ضابطہ اخلاق پر بھی عمل درآمد ضروری ہے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا سی پی این ای کے پروگرام ’’میٹ دی ایڈیٹرز ‘‘ سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہی ہے ‘ آئندہ سال صحافیوں کے تحفظ کا بل ایوان میں پیش کیا جائیگا ‘ پریس کونسل آف پاکستان کو بھی فعال ادارہ بنائیں گے ‘ آزاد میڈیا ‘ سول سوسائٹی کی عکاسی کرتا ہے ‘ اداروں کو مستحکم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ‘وزیراعظم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں‘آزادی صحافت میں ضابطہ اخلاق پر بھی عمل درآمد ضروری ہے‘ترقی یافتہ پاکستان دیکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر کردار اداکرنا ہو گا۔

وہ جمعہ کو یہاں سی پی این ای کے پروگرام ’’میٹ دی ایڈیٹرز ‘‘ سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پرنٹ میڈیا نے آج تک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیاکے کم ممالک میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون موجود ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہی ہیآئندہ سال صحافیوں کے تحفظ کا بل ایوان میں پیش کر دیا جائے گا۔

وزیر مملکت و نشریات نے کہاکہ صحافیوں کی ادارہ جاتی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں:مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی صحافت میں ذمہ داری کی حد ہم نے خود مقرر کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھی فعال ادارہ بنائیں گے۔آزادی صحافت میں ضابطہ اخلاق پر بھی عمل درآمد ضروری ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا میں بھی ایڈیٹوریل کمیٹی کا فعال ہونا ضروری ہے۔

آزاد میڈیا سول سوسائٹی کی عکاسی کر تا ہے۔ وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ایڈیٹرز ہماری رہنمائی کر سکتے ہیںکیونکہ اداروں کو مستحکم کرنا ہم سب کی مجموعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ پاکستان دیکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر کردار اداکرنا ہو گا…(رانا)