میڈیسن کے گودام میں آگ لگ گئی،آگ پرقابوپایاجارہاہے۔فائربریگیڈحکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 دسمبر 2016 17:07

میڈیسن کے گودام میں آگ لگ گئی،آگ پرقابوپایاجارہاہے۔فائربریگیڈحکام

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء):کراچی میں سٹی کورٹ کے قریب میڈیسن کے گودام میں آگ لگ گئی،آگ نے قریبی دکانوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کے قریب میڈیسن کے گودام لگنے والی آگ پرقابوپایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈکی 6گاڑیاں مصروف ہیں۔آگ کی شدت سے آسمان پردھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔فائربریگیڈاورریسکیوٹیموں کے مطابق مارکیٹ سے تمام افرادکوباہرنکال لیاگیاہے۔جبکہ ایم اے جناح روڈکوبندکردیاگیا۔تنگ گلیوں اور ٹریفک کے باعث آگ بجھانے کیلئے ریسکیوٹیموں کومشکلات کاسامنا ہے۔