ٹیوٹا صوبہ بھرکے بیروزگار نوجوانوں کوجدیدفنی تربیت فراہم کر رہی ہے، عرفان قیصر شیخ

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:47

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) صوبہ بھرکے 16 ٹیوٹا سروس سینٹرز میںبیروزگار نوجوانوں کوجدیدفنی تربیت فراہم کر رہی ہے،ٹیوٹا کے دیگر اداروں کی طرح ان مراکز کے زیر تربیت نوجوانوںکوماہر افرادی قوت بنایا جا رہاہے ، بیروزگارنوجوان نسل کو ٹیوٹا کے سروس سینٹرز پر فیکٹریوں کی طرح پروفیشنل طرز پر ہنر سیکھایا جاتا ہے اور اس طرح اپنا کورس مکمل کرنے کے بعد ان کو متعلقہ انڈسٹری میں فوری روزگار مل جاتا ہے،ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں سروس سینٹرزکے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ، ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ ، عامر عزیز، حامد غنی انجم ،اظہر اقبال شاد،عمر فاروق، مقصود احمد، مصطفی کمال پاشا، سرفراز انور اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے میدان میںسروس سینٹرز بہترین ماڈل ہیں جو متعلقہ صنعتی کلسٹر میںفنی تربیت، متعلقہ انڈسٹری کو تکنیکی مشاورت اور دیگر خدمات فراہم کرتے ہوئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے میدان میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ ٹیوٹا کی موجودہ انتظامیہ اپنے موجودہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کے پیسے کا ضیاع کئے بغیر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوشاں ہے ۔

چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزیدبتایا کہ اس وقت صوبہ بھر کے مختلف شہروں میںسروس سینٹر کامیابی سے فنی تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر ہے ہیں جن میں ووڈ ورکنگ سروس سنٹر گجرات، راولپنڈی اور کوٹ ادو، ہوزری نٹنگ ٹریننگ سینٹر فیصل آباد،انسٹیٹیوٹ آ ف لیدر ٹیکنالوجی گوجرانوالہ، کٹلری اور سما ل ٹولز سینٹر وزیرآباد، لائٹ انجینئرنگ سروس سنٹر گوجرانوالہ، انسٹی ٹیوٹ آف سرامکس گجرات، گورنمنٹ وول سپننگ اینڈ وویونگ کم ٹریننگ سینٹر جھنگ، لیدرسروس سنٹر قصور، سینٹر برائے ایگریکلچرل مشینری انسٹی ٹیوٹ میاں چنوں،رائس ملنگ مریدکے، انسٹیٹیوٹ آف ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی فیصل آباد ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (گلاس اینڈ سرامکس) شاہدرہ، پاک جرمن انسٹیٹیوٹ آف کوآپریٹو ایگریکلچرل ملتان، انسٹیٹیوٹ آف بلیوپاٹری ملتان اور میٹل انڈسٹری ڈویلپمنٹ سینٹر سیالکوٹ شامل ہیں۔