Live Updates

عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،آزاد علی تبسم

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:47

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ، عمران خان نے شیخ رشید کے مشوروں پر عمل کرکے اپنی سیاست ختم کرلی ہے ،شیخ رشید اور عمران خان کو جمہوریت پسند نہیں ہے اس لئے وہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ،پارٹی رہنمائوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان ،شیخ رشید اور طاہر القادری روز وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں مگران کاکوئی خواب حقیقت نہیں بن سکتا کیوں کہ وزیراعظم وہی بنتا ہے جس نے عوام کی خدمت کی ہو اور جس کا جمہوریت پر پختہ یقین ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :