Live Updates

عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، آزاد علی تبسم

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے شیخ رشید کے مشوروں پر عمل کرکے اپنی سیاست ختم کرلی ہے ، شیخ رشید سے ملاقا ت کے بعد عمران خان عجیب بیانات دیتے ہیں ،شیخ رشید اور عمران خان ہمیشہ آمروں کی ساتھی رہے ہیں ان دونوں کو جمہوریت پسند نہیں ہے اس لئے وہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ،پارٹی رہمائوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان ،شیخ رشید اور طاہر القادری روز وزیر اعظم بنے کا خواب دیکھتے ہیں مگران کاکوئی خواب حقیقت نہیں بن سکتا کیوں کہ وزیراعظم وہی بنتا ہے جس نے عوام کی خدمت کی ہو اور جس کا جمہوریت پر پختہ یقین ہو،یہ تینوں تو آمریت پر یقین رکھتے ہیں ان کاجمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ،شیخ رشید کے پاس ٹانگے کی سواریاں نہیں ہیں اور اب عمران خان کی حیثیت بھی شیخ رشید جیسی ہوتی جارہی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :