کوئٹہ میں سخت سردی میں طلبا کھلے آسمان تلے پانچویں کاسالانہ امتحان دینے پر مجبور

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) کوئٹہ میں سخت سردی میں طلبا کھلے آسمان تلے پانچویں کاسالانہ امتحان دینے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں پہلی مرتبہ پانچویں کے سالانہ امتحانات بورڈ کے ذریعے لئے جارہے ہیں، امتحانات کیلئے مختلف سرکاری اسکولوں میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سخت سرد موسم ہے، امتحان کیلئے پانچ اسکولوں کے طلبا کاامتحانی مرکز گورنمنٹ اسپیشل اسکول میں قائم کیاگیاہے۔

شدید سردی میں اسکول میں طلباکے بیٹھنے کے لئے ٹاٹ یا دری تک مہیانہیں کی گئی اور طلبا شدید سردی میں نیچے زمین پر گھاس پر بیٹھے امتحان دیتے نظر آرہے ہیں۔اسکول انتظامیہ کے مطابق ایم اے کے امتحان کی وجہ سے اسکول میں متبادل امتحانی ہال کا بندوبست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :