پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور وں کا عالمی دن کل منایا جا ئے گا

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:33

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور وں کا عالمی دن کل (ہفتہ کو)منایا جا ئے گا اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور سپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے اس روز جہانیاں سمیت ملک بھر میںحکومتی سرپرستی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقاریب میںخصوصی افراد کو مہمان خصوصی بنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی صلاحیتوںکے اعتراف میں ان کے حقوق کا تحفظ اور معذور افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی طرح تحصیل جہانیاں میں بھی سپیشل ایجوکیشن سکول میں بھی تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں نابینا،سماعت سے محروم اور دیگر جسمانی نقائص کے حامل سپیشل بچے رنگا رنگ پروگرام پیش کریں گے ۔ایک غیر سرکاری تنظیم کے اندازے کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی تمام آبادی میں20فیصد سے زائد لوگ جسمانی معذوری کا شکار ہیں ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی ہدایت پر 1982ء سے منایا جا رہا ہے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری جنرل اسمبلی نے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :