انسانی حقوق کی تنظیموں کا روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی تحقیقات کیلئے میانمار کے قائم کردہ کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار

اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان میانمار کے دورے پر روانہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:30

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) انسانی حقوق کے کارکنان نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری مبینہ مظالم کی تحقیقات کے لیے میانمار کی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا جبکہ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان میانمار کے دورے پر روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنان نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری مبینہ مظالم کی تحقیقات کے لیے میانمار کی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہارکیا ہے ۔

فورٹیفائی رائٹس نامی ادارے کے سربراہ میتھیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ ایک فوجی کی قیادت میں ایک اور ملکی کمیشن پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ میانمار کی بااثر رہنما آنگ سان سوچی پر اس سلسلے میں بین الاقوامی تنقید بڑھتی جا رہی ہے کہ وہ ملکی فوج کے ہاتھوں روہنگیا برادری کے قتل عام سے متعلق رپورٹوں کی تحقیقات کرانے میں ناکام رہی ہیں۔ دریں اثنا اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان میانمار کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :