معاشی نظام کو ازسر نو ترتیب دے کر سودی نظام کا خاتمہ کرنا ہو گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

وزارت مذ ہبی امور نے قومی علما و مشائیخ کونسل قائم کر دی ،کونسل کی خصو صی کمیٹی اس سلسلے میں کام کرے گی،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا جمعہ اجتماع سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:30

معاشی نظام کو ازسر نو ترتیب دے کر سودی نظام کا خاتمہ کرنا ہو گا،وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ معاشی نظام کو ازسر نو ترتیب دے کر سودی نظام کا خاتمہ کرنا ہو گا.وزارت مذ ہبی امور نے قومی علما و مشائیخ کونسل قائم کر دی ہے ،اس کونسل کی خصو صی کمیٹی اس سلسلے میں کام کرے گی. ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد خلفائے راشدین کراچی کمپنی میں نظام صلا کے موضوع پر نماز جمعہ کے اجتماعااور بعد میں انجمن تاجران 'علما اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر مولانا نذیر فاروقی ' مفتی ضمیر ساجد 'چئرمین یونین کونسلز ملک رفیق ' ملک سجاد ' حافظ سجاد قمر بھی موجود تھی.وفاقی وزیر مذھبی امور نے کہا کے معا شی نظام جب تک اللہ کے تابع نہیں ہوگا.ہم ترقی نہں کر سکتے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں علما کرام کی بھی زیادہ ذمہ داری بنتی ہی.قومی علما کونسل اس حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی جو وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی.انھوں نے کہا کے اسلام آباد کی سطح تک نظا م صلو پر کافی حد تک عمل درآمد ہو رہا ہے اس کے بعد پورے پاکستان میں اس کو پھیلائیں گی.انھوں نے کہا کے ٹی وی چینلز پر اذان کے لیے چئرمین پیمرا کو خط لکھ چکا ہوں. پمرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ چینلز کو پاپند کرے کے وہ اسلامی تعلیمات کے لیے باقاعدہ وقت مقر ر کرے اور اس حوالے سے مستند علما کی خدمات حا صل کی جائیں.انھون نے کہا کے پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس لیے چینلز کو چاہیے کے وہ پاکستانی معاشرے کی عکاسی کریں نہ کے مغرب کی نقالی کریں.انہوں نے کہا کے وزارت مذہبی امور کو صحیح معنوں میں ذندہ کر رہے ہیں اور ایک اسلامی ملک میں اس پر جو جو ذمہ داریاں بنتی ہیں اس سلسلے میں اپنا کردار اد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :