آرمی چیف کا فوجی جوانوں کو بھارتی فوج کی سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دینے کا حکم

فوجی جوان ہر دم تیار رہیں،بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے،بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا،بھارت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرے،لائن آف کنٹرول پر نگرانی کے عمل کو مزید سخت کیا جائے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا 10کور اورایل او سی پر اگلے مورچوں کے دورے کے دوران خطاب آرمی چیف نے پاک فوج کے دستوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں پر اطمینان کا اظہار کیا،ایل او سی پر بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معائدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ بھی دی گئی،آئی ایس پی آر

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:30

آرمی چیف کا فوجی جوانوں کو بھارتی فوج کی سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کو بھارتی فوج کی سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوان ہر دم تیار رہیں،بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے،بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا،بھارت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرے،لائن آف کنٹرول پر نگرانی کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10کور ہیڈ کوارٹر راولپنڈی اور لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور اپنا دن 10کور کے جوانوں کے ساتھ گزارا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کو 10کور راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معائدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے دستوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو ہر دم تیار رہنے کی ہدایت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا۔

آرمی چیف نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کیے۔10کور راولپنڈی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے 10کور آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا اور بعد ازاں لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کے دورے کو دوران وہ آرمی چیف کے ہمراہ تھے