ووٹ کی اہمیت کے متعلق 7دسمبرکو نیشنل ووٹر ڈے منایا جائے گا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپور خاص

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:19

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) چیئرمین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ووٹرز کمیٹی و ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص عامر اشفاق قریشی نے کہا ہے کہ ووٹ کی اہمیت کے متعلق 7دسمبرکو نیشنل ووٹر ڈے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کمیٹی ممبران سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 7دسمبر کو پوسٹ آفس چوک سے میرپورخاص پریس کلب تک ایک ریلی نکالی جائے گی ۔ ملاقات میں کمیٹی ممبران اور سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری، شہزادو ملک اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :