ربیع الاول ! اسلامی تحریک طلبہ پاکستان نے فکر مصطفی ﷺ مہم کا آغاز کردیا،شاہد نذیر

فکر مصطفی ﷺ مہم نوجوان طلبہ میں سیرت النبی ﷺ سے تعلق کا باعث بنے گی،محمد عدنان ترجمان اسلامی تحریک طلبہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ربیع الاول !فکر مصطفی ﷺ مہم کا آغاز کردیا ربیع الاول کا سارا مہینہ مہم جاری وساری رہے گی تعلیمی اداروں میں لیکچرز منعقد کئے جائیں گے،طلبہ میں سیرت النبی ﷺ کا شعور بیدار کرنے کیلئے تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ،مرکزی صدر اسلامی تحریک طلبہ پاکستان شاہد نذیر نے کہا ہے کہ ربیع الاول میں نبی ٴ کریم ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے تو ایک مشن اور کاز کے تحت تشریف آوری ہوئی،نبی مکرم ﷺ اس مشن کا مکمل کرکے گئے جو اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا تھا ،حضور ﷺ کی زندگی کا مقصد یہی تھا مگر آج مسلمان اس مقصد کو فراموش کرکے جزیات پر کام کررہے ہیں کل کو ترک کرکے جزو کو پکڑنا بالکل درست نہیں ،سیرت النبی ﷺ کا پیغام اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام خلافت قائم کرنا ہے جسے عام کرنا ،قائم کرنے کیلئے مسنون طریقے سے جدوجہد کرنا فرض عین ہے اس فرض کی ادائیگی کے بغیر مسلمان کامیاب نہیں ہو سکتے ۔

(جاری ہے)

اسلامی تحریک طلبہ کے ترجمان محمد عدنان نے کہا کہ فکر مصطفی ﷺ مہم نوجوان طلبہ میں سیرت النبی ﷺ سے تعلق کا باعث بنے گی۔

متعلقہ عنوان :