شمالی وزیرستان ،دتہ خیل کے مشران کا واپسی ٹوکن نہ ملنے پر کسی بھی حکومتی جرگہ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:17

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) شمالی وزیرستان گاؤں دتہ خیل کے مشران نے واپسی ٹوکن نہ ملنے پر کسی بھی حکومتی جرگہ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔گورنر خیبر پختون خوا اور دیگر اعلیٰ حکام نے رواں ماہ دسمبر میں واپسی اور متاثرین کی بحالی کا وعدہ کیا تھا وزیرستان کے اکثر دیہات واپس کئے جا چکے ہیں مگر ہماری واپسی تاحال نہیں ہو ئی اور نہ ہی ٹوکن دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گاؤں دتہ خیل تحصیل میرانشاہ کے مشران کے جرگہ کے دوران ملک عبدالخلیل ،نیک زالی،دیر اسمال ،سراج الدین ،ولی محمد اور برکت اللہ خان نے بتایا کہ ہمارے ارد گرد شمالی وزیرستان دیہاتوں کی واپسی مکمل کی گئی ہے دتہ خیل انتہائی قیمتی علاقہ ہے لیکن ہماری واپسی کیلئے ٹوکن نہیں دیئے جا رہے ہم بھی کسی بھی حکومتی جرگہ میں شرکت نہیں کریں گے ہماری شرکت نہ ہونے پر کوئی بھی جرگہ کامیاب نہیں ہو سکتا لہذاہماری واپسی یقینی بنائی جائے ۔اُنہوں نے گیارہ دسمبر کو بنوں پریس کلب کے سامنے واپسی کیلئے احتجاجی کیمپ لگانے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :