سپیشل پولیس یونٹ بنوں کی کارروائی، القاعدہ برصغیر ونگ کا مبینہ بھتہ خور ملزم گرفتار،بھتہ خوری میں استعمال سمز بر آمدکر لیں

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:17

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) سپیشل پولیس یونٹ بنوں نے القاعدہ برصغیر ونگ کا مبینہ بھتہ خور ملزم گرفتارکرکے بھتہ خوری میں استعمال سمز بر آمدکر لیں ۔

(جاری ہے)

سپیشل پولیس یونٹ بنوں کو مصدقہ اطلاع ملی کہ بھتہ خور ی میں ملوث ملزم امجد ولد محمد امیر خان سکنہ محلہ فقیران لکی مروت نورنگ بازار میں آیا ہے جس پر سپیشل یونٹ بنوں نے ملزم امجد کو گرفتار کر لیااور ان کے قبضے سے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والی چار عدد موبائل سیمز جس میں ایک افغان سم بھی شامل ہے گرفتار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ ملزم کا تعلق القاعدہ برصغیر ونگ سے بتایا جاتا ہے اور اس کا ایک ماموں زاہد عرف حمزہ اس ونگ کا سرگرم رکن ہے ۔ملزم بھتہ وصول کرکے اپنے ماموں کو پہنچایا کرتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :