پاک افغان سرحدی علاقے سے اغوا ہونیوالے دو بھائی رہا کر دئیے گئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:17

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ژوب پاک افغان سرحدی علاقے سے اغوا ہونے والے دو بھائی رہا کر دئیے گئے ایک مغوی تاحال اغوا کاروں کے چنگل میں ہے اسسٹنٹ کمشنر کاکڑ خراسان شیخ عصمت اللہ خان مندوخیل کے مطابق اغوا کاروں نے چند روز قبل پاک افغان سرحدی علاقے والی مرغہ میں گھر پر فائرنگ کے بعد پاب بیٹوں سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق اغوا کار مغویوں کو سرحد پار کر کے افغانستان لے گئے تھے اسسٹنٹ کمشنر کاکڑ خراسان شیخ عصمت اللہ خان مندوخیل کی کوششوں سے دو مغوی بھائی رہا کر ہوگئے تاہم رہائی پانے والوں کے والد کو رہائی نہیں ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :