کوہلومیں لیویز اور حساس اداروں کی کارروائی ،بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارودبرآمد

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:17

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارودبرآمد کرلیا ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل اختر نے میڈیا کو بتایا کہ لیویز اور حساس اداروں کو ضلع کوہلو کے نواحی علاقوں تکڑو او سفید میں میں تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر لیویز فورس نے کاروائی کا آغا ز کیا تاہم لیویز کے پاس جدید گاڑیاں نہ ہونے کے باعث بروقت کارروائی سے پہلے تخریب کارفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے اس کے باوجودلیویز نے تخریب کاروں کے اڈوں پر چھا پے کے دوران زیر زمین دفن اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کر کے تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ،آغا نبیل کے مطابق برآمد شدہ اسلحے اور دھما کہ خیز مواد میں 9راکٹ،ایک مارٹر گولہ، 10ہینڈ گرینڈ، 3آر پی جی فیوز، ایک سیٹلائٹ فون، 85انٹی کرافٹ بلٹس،1760 راونڈشامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کاروائی میں کوہلو سے اب تک کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کی گئی ہے جو کہ لیویز فورس کے لئے اعزاز سے کم نہیں ۔

متعلقہ عنوان :