وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور گریونس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر کا ملائیشیا میں پاکستانی ویلفیئر اتاشی سے رابطہ، پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور گریونس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے پاکستانی ویلفیئر اتاشی سے سکائپ کے ذریعے رابطہ کر کے ملائیشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور گریونس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ ملائیشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو وفاقی سرکاری اداروں سے شکایات کے حوالے سے آگاہ کریں۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایسے پاکستانی جو ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد گرفتار ہیں اور پاکستان میں ان کی دستاویزات کی تصدیق میں تاخیر ہو رہی ہے ان کی رہائی اور مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔