ریلوے حادثات کی روک تھام کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:09

ریلوے حادثات کی روک تھام کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے حادثات کی روک تھام کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔ خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ریلوے حادثات کی روک تھام کے منصوبہ میں قلیل مدتی اور طویل مدتی اقدامات شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تمام ریلوے حادثوں کی تحقیقات کی روشنی میں یہ منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا وزارت ریلوے نے کوہاٹ راولپنڈی ریل کار کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا ہے جس کو بند ہوئے 12 سال گزر چکے ہیں ۔کوہاٹ راولپنڈی ریل کار مئی 2017میں فعال ہوجائے گی۔خواجہ سعد رفیق نے مزید بتایا سبی ، ہرنائی خوست ریلوے سیکشن 2017میں فعال ہوجائے گا۔ سبی ہرنائی خوست ریلوے سیکشن کی بحالی پر 3 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ۔سبی اور ہرنائی میں نئے ریلوے سٹیشن بنائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :