بھارتی عوام بھی اپنی حکومت کے آئے دن پاکستان کیخلاف بیانات سے تنگ آگئے

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نوجوان لڑکی کی مودی سرکار پر شدید تنقید

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) بھارت کے عوام بھی اپنی حکومت کے آئے دن پاکستان کیخلاف بیانات سے تنگ آچکے ہیں ایسی ہی ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو میں ایک نامعلوم نوجوان لڑکی تقریر کرتے ہوئے بھارتی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنار ہی ہے۔تقریر میں بھارتی حکومت کو موردِ الزام ٹھہرارہی ہیں کہ حکومت کے خلاف آواز اٹھانے پر کہاجاتا ہے کہ پاکستان چلے جائو۔

(جاری ہے)

لڑکی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ بہار میں بے جی پی کی شکست ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ سارے پٹاخے پاکستان پر چلادو۔لڑکی نے پاکستان کے بارے میں مثبت تاثرات دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان جانے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہمارے جیسا ہی دیش ہے۔ویڈیو میں کہی گئی سب سے اہم بات یہ تھی کہ بھارت میں بہت سے لوگ اب یہ کہنے لگے ہیں کہ پاکستان جانے کی کیا ضرورت ہے جب بھارت میں ہی پاکستان بن رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بلا سبب اشتعال انگیز ی اور ایل او سی پر آئے دن کی گولہ باری کے سبب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے ۔