قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینر میاں عبدالمنان کی زیر صدارت 6 دسمبر (منگل) کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے زیر التواء آڈٹ اعتراضات کے جائزہ سمیت وزارت کی کارکردگی اور اس سے متعلقہ دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :