قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس منگل کو ہوگا

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس منگل 6 دسمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین حافظ عبدالکریم کریں گے۔ اجلاس میں قرآن حکیم، حفظ و ناظرہ و درست تلفظ بل 2014ء، قومی کمیشن برائے اقلیتاں بل 2015ء، اقلیتوں کے حقوق بل 2015ء، چائلڈ میرج ترمیمی بل 2016ء سمیت دیگر امور زیر غور لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :