قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس پیر کو ہوگا

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد حیات کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی جائے گی جبکہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے کمیٹی کو ادارے کے ایم ڈی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ علاوہ ازیں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :