ملکی اداروں کو سیاسی یا غلام نہیں مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے ’چوہدری محمدسرور

ملکی ادارے جتنے مضبوط ہوں گے پاکستان اتنا زیادہ مضبوط ہوگا ‘مردم شماری کے متعلق سپر یم کورٹ کا حکم خوش آئند ہے اب مر دم شماری میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے ‘ڈاکے اور فاقے عوام کیلئے عذاب بن چکے ہیں ‘پولیس کو غیر سیاسی کر کے ہی عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے‘ گفتگو

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:16

ملکی اداروں کو سیاسی یا غلام نہیں مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہونا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملکی اداروں کو سیاسی یا غلام نہیں مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے ’ملکی ادارے جتنے مضبوط ہوں گے پاکستان اتنا زیادہ مضبوط ہوگا ‘مردم شماری کے متعلق سپر یم کورٹ کا حکم خوش آئند ہے اب مر دم شماری میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے ‘ڈاکے اور فاقے عوام کیلئے عذاب بن چکے ہیں ‘پولیس کو غیر سیاسی کر کے ہی عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔

جمعہ کے روز اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفو د سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی ادارے سیاسی یا کسی کے غلام ہوتے ہیں وہاں ملک آگے جانے کی بجاے پیچھے جاتے ہیں عوام کو ناانصافی اور ظلم جیسے حالات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس سمیت تمام اداروں کو مکمل طور پر آزاد اور غیر سیاسی کردیا جائے کیونکہ اس سے ملک اور عوام کو در پیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ورنہ ہر گزرتے دن میں قوم کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہی ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ نے ملک میں مر دم شماری کے حوالے سے حکومت کو جو حکم دیا ہے وہ خوش آئند ہے حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اب کسی قسم کی مزید تاخیرکی بجائے ملک میں جلد ازجلد مر دم شماری کا آغاز کر یں کیونکہ مر دم شماری کے بعد ہی ملک کی آبادی اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے اصل حقائق سامنے آسکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :