اے این ایف کی کارروائی، کولمبو جانے والے مسافر کے قبضے سے ساڑھے کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:16

اے این ایف کی کارروائی، کولمبو جانے والے مسافر کے قبضے سے ساڑھے کروڑ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران کولمبو جانے والے مسافر کے قبضے سے 3 کلو ہیروئن برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کارروائی کے دوران کولمبو جانے والے بہاولپور کے رہائشی ہمایوں شہزاد کے قبضے سے 3 کلوہیروئن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ برآمد ہونے والی ہیروئن کو سفری بیگ کے نیچے والے حصے میں انتہائی مہارت کے ساتھ سی گئی تھی اے این ایف کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت ساڑھے چار کروڑ روپے ہے جبکہ ملزم کو تفتیش کیلئے اینٹی نارکوٹکس ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :