لاہور ہائیکورٹ نے نیوز گیٹ سکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے 14 دسمبر تک تفصیلی معاونت طلب کرلی

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:16

لاہور ہائیکورٹ نے نیوز گیٹ سکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن کیخلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیوز گیٹ سکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے 14 دسمبر تک تفصیلی معاونت طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے پیپلز پارٹی کے الیاس خان کی درخواست پر سماعت کی ہے درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی خبر لیک کرنے کا معاملہ انتہائی حساس اور قومی سلامتی سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس(ر)عامر رضا خان کی سربراہی میں کمیشن غیر قانونی ہے انکوائری کمیشن میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیا کمیشن تشکیل دینے کا آپشن زیر غور ہے واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو ڈان اخبار میں شائع ہونے والی خبر سول ملٹری تعلقات میں تنا کا سبب بنی تھی، خبر شائع ہونے کے بعد وزیر اعظم ہاس کی جانب سے متعدد بار اس کی تردید بھی کی گئی‘حکومت نے 6 اکتوبر کو ڈان اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں 7 رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا۔

متعلقہ عنوان :