کراچی میں رینجرزکی کارروائیوں میں القاعدہ برصغیر، لشکرجھنگوی کے ملزمان گرفتار

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:16

کراچی میں رینجرزکی کارروائیوں میں القاعدہ برصغیر، لشکرجھنگوی کے ملزمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں رینجرزکی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے نتیجے میں القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشتگردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، ایرانی ڈیزل سے بھرے ہوئے ڈرم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :