کے ایم یو پشاور کے ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈنے 12مختلف موضوعات پرتحقیق کی منظوری دیدی

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:05

پشاور۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ(اے ایس آر بی) نے پی ایچ ڈی ، ایم فل اور ایم ایس کے بارہ مختلف موضوعات پرتحقیق کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

یہ منظوری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ کی زیر صدارت ہونے والے اے ایس آر بی کے 44ویں اجلا س میں دی گئی جس میں دیگر کے علاوہ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، ڈائریکٹر اکیڈیمکس پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس سعیدی،آئی بی ایم ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ضیاء الحق اورمختلف فیکلٹیز کے پروفیسرز صاحبان موجود تھے۔

اجلاس میں بیسک میڈیکل سائنسز کے بائیوکیمسٹری کے مضمون میں ایک پی ایچ ڈی، سات ایم فل ، ایک ایم ایس پی ٹی اور ایم پی ایچ کے تین تحقیقی موضوعات کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :