عراق میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں میں اضافہ - نومبر میں 1959 ہلاکتیں ہوئیں۔اقوام متحدہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 دسمبر 2016 14:44

عراق میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں میں اضافہ - نومبر میں ..

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 دسمبر۔2016ء) عراق میں گذشتہ ماہ نومبر میں سکیورٹی فورسز کے 1959 ہلاک ہوئے۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد اکتوبر میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے جب عراقی شہر موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ ادارے کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ نومبر میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 926 ہے جبکہ 930 زخمی ہوئے۔

عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جان کوبش نے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد چوکنا دینی والی ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ داعش موصل اور نینویٰ کے علاقوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کی کوششوں میں ہر شیطانی حربوں کا استعمال کر رہی ہے جس میں عام شہریوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، فائرنگ پوزیشنز کے لیے گھروں کا استعمال اور اس کے علاوہ عام شہریوں کو یرغمال بنانا اور جبری طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا اور انھیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شامل ہے۔

(جاری ہے)

جان کوبش کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل میں چھ ہفتوں سے جاری آپریشن میں اعلان کر رہا ہے کہ ان کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے اور اس کے نتیجے میں اکثر سکیورٹی فورسز کو زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔نومبر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ بغداد میں ہوئیں جہاں داعش نے متعدد بم حملے کیے اور اس کے نتیجے میں 152 شہری ہلاک اور 581 زخمی ہوئے۔صوبہ نینویٰ میں ہونے 332 افراد ہلاک اور 114 زخمی ہوئے۔دوسری جانب بین الاقوامی امدادی ادارے آئی سی آر سی نے خبردار کیا ہے کہ موصل کو دولتِ اسلامیہ سے آزاد کرانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں اور اس کے خیال میں اس وقت 15 لاکھ شہری وہاں محصور ہیں اور وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :