برقعہ اور حجاب کے بغیر سوشل میڈیا پر تصویر ، سعودی خاتون مشکل میں پھنس گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 دسمبر 2016 14:36

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 دسمبر 2016ء) : سوشل میڈیا پر خواتین اور لڑکیاں اپنی تصاویر اپ لوڈ کرتی ہیں لیکن حال ہی میں ایک سعودی خاتون کو سوشل میڈیا پر اپنی تصویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون نے حجاب اور برقعے کے بغیر سوشل میڈیا پر اپنی تصویر اپ لوڈ کی جس نے سعودی عرب میں ایک ہنگامیہ برپا کر دیا ہے اور لوگ مذکورہ خاتون کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل بزنس ٹائم کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ تصویر مالک الشیری نامی اکاؤنٹ نے شئیر کی تھی لیکن انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے سخت رد عمل اور اس خاتون کی گرفتاری کے مطالبے کے بعداس تصویر کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ جس کے بعد ایک اور اکاؤنٹ نے یہ تصویر پوسٹ کی اور بتایا کہ مس الشیری نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ وہ حجاب اور برقعے کے بغیر ناشتے کے لیے جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے اکاؤنٹ کے حامل طالبعلم کا کہناتھا کہ یہ تصویر پوسٹ کرتے ہی خاتون کو قتل کی دھمکیاں بھی موصول ہونے لگیں۔ اس تصویر کو ڈیلیٹ کرن کے بعد بھی سوشل میڈیا پر اس خاتون کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ کسی نے سخت سزا کا مطالبہ کیا تو کسی نے پھانسی پر لٹکا دینے کی تجویز پیش کی۔

اس تمام تر ہنگامہ آرائی کے باوجود کچھ صارفین نے اس خاتون کے حق میں بھی آواز بُلند کی۔

متعلقہ عنوان :