ایم کیو ایم کی صفائی مہم کے پہلے روز لندن اور پاکستان کے کار کنان آمنے سامنے آگئے-ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 دسمبر 2016 14:35

ایم کیو ایم کی صفائی مہم کے پہلے روز لندن اور پاکستان کے کار کنان آمنے ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 دسمبر۔2016ء) ایم کیو ایم کی صفائی مہم کے پہلے روز شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے کار کنان آمنے سامنے آگئے اور انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اور دھکے دیے جس کے باعث صورت حال کشیدہ ہوگئی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان لندن میں مقیم واسع جلیل اور دیگر بعض رہنماﺅں پر ان کے نام لے کر برس پڑے اور کہا کہ یہ لوگ پاکستان آکرسیاست کریں، لندن سے کارکنان کوورغلایا اوراستعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں بیٹھے افراد کا مقصد ایم کیوایم پاکستان کو کمزور کرنا ہے، ایم کیوایم پاکستان کانقصان عوام اورملک کانقصان ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی اچھا کام شروع کرتے ہیں تو چند لوگ آکر نعرے لگادیتے ہیں ، جو لوگ 22اگست کے نعرے کے ساتھ ہیں مصطفی عزیز آ بادی، واسع جلیل اور قاسم علی رضا پاکستان آکر سیاست کریں۔انہوں نے کہا کہ اگست کے بعدصورتحال تبدیل ہوئی، ہم اب عوام کیلئے نکل آئے ہیں، شہرمیں بعض جگہوں پر ہمیں کام سے روکا جارہا ہے، دیواروں پرچاکنگ کی جارہی ہے جس میں ہمیں غدارکہا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :