ریاستی ادارے شریف خاندان کے غلام بن گئے ہیں -نواز شریف پر 13 مقدمات کے باوجود چیئرمین نیب انہیں نہیں پکڑتا- اقتدار میں آئے تو90 روز میں بڑی کرپشن ختم کردیں گے -عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 دسمبر 2016 14:35

ریاستی ادارے شریف خاندان کے غلام بن گئے ہیں -نواز شریف پر 13 مقدمات کے ..

سوات(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 دسمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تمام ریاستی ادارے شریف خاندان کے غلام بن گئے ہیں جب کہ نواز شریف پر 13 مقدمات کے باوجود چیئرمین نیب انہیں نہیں پکڑتا جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔سوات میں 84 میگاواٹ بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھاکہ خوشی ہے کہ 84 میگا واٹ کا پروگرام شروع کر رہے ہیں، اتنا بڑا پروجیکٹ کسی صوبائی حکومت نے شروع نہیں کیا جب کہ 72 سرمایہ کاروں نے خیبر پختونخوا میں 6 پاور پروجیکٹ کے لیے بڈنگ کی ہے، 150 پن بجلی گھر بنالیے ہیں اگلے سال تک مزید بنائیں گے اور 10 لاکھ لوگوں کو بجلی فراہم کریں گے، خیبرپختونخوا میں شروع ہونے والے منصوبوں سے صوبے میں انقلاب آئے گا اور صوبے کے ہسپتال پورے ملک کے لیے مثال بنیں گے، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار بچے نجی سے سرکاری سکولوں میں گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف احتجاج ہمارا حق تھا اور جب بھی اقتدار میں آئے 90 روز میں بڑی کرپشن ختم کردیں گے کیونکہ کرپشن معاشرے کا کینسر ہے جو ملک کوتباہ کررہی ہے، کرپشن کے باعث کوئی سرمایہ کار پاکستان نہیں آتا جب کہ حکومت ایماندار ہو تو سرمایہ کاری آئے گی لیکن نون لیگ صرف اشتہاروں میں ترقی کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پانامہ میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں لیکن ان کو کوئی نہیں پکڑتا لیکن اگر غریب چھوٹی سی چوری کرے تو اس کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، یہ ظلم کا نظام ہے اس سے قومیں تباہ ہوئیں لہذا ہم نے قانون بنانا ہے تاکہ بڑے بڑے ڈاکوو¿ں کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب چھوٹے چھوٹے پٹواریوں کو پکڑتا ہے لیکن نواز شریف پر 13 مقدمات کے باوجود نہیں پکڑتا، انہیں شرم آنی چاہیے اور چیئر مین نیب کو ہی سب سے پہلے جیل میں ڈالنا چاہیے، چیئرمین ایف بی آر بھی کرپٹ آدمی ہے ہر مہینے 25 کروڑ دبئی بھجواتا ہے، تمام ریاستی ادارے شریف خاندان کے غلام بن گئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس میں سفارش پر بھرتیاں ہوتی ہیں اور آئی جی پنجاب شہباز شریف کے پاو¿ں میں بیٹھا ہوتا ہے، پنجاب پولیس کو شریف خاندان کی نوکر بنادیا گیا ہے وہاں جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں، مجھ پر بھی 3،4 مقدمات بنادیے گئے ہیں تو عام آدمی کا کیا حال ہوگا لہذا غیر قانونی کام کروائیں گے تو پولیس کیسے چلے گی تاہم خیبرپختونخوا پولیس کی ہر جگہ تعریف ہوتی ہے جس پر فخرہے۔

متعلقہ عنوان :